ابنا: لبنان میں فلسطین کے سفیر نے کہا ہے کہ ہم شام کو اسرائيل کے خلاف فلسطین کا مضبوط قلعہ سمجھتے ہیں جبکہ باقی عرب حکمراں امریکہ اور اسرائیل کے ساتھی ہیں۔
لبنان میں فلسطینی سفیر نے ایرانی سفیر کے ساتھ ملاقات میں ایران اور فلسطین کے باہمی تعاون کو مثالی قرار دیتے ہوئے کہا کہ ایرانی برادران کا فلسطینیوں کے ساتھ تعاون بہت ہی اہم اور گرانقدر ہے انھوں نے کہا کہ فلسطینی قوم تنہا رہ گئی تھی جسے ایرانی قوم نے سہارا دیا ہے۔
فلسطینی سفیر نے شام کے بارے میں کہا کہ شام ، اسرائيل کے مقابلے میں فلسطین کا مضبوط قلعہ ہے اور امریکہ اپنے حامی عربوں اور اسرائیل کے ذریعہ اسے فتح کرنے کی کوشش کررہا ہے۔ ایرانی سفیر نے بھی اس ملاقات میں فلسطینی عوام کی مدد کو اپنا اخلاقی اور اسلامی فریضہ قراردیا۔
.....
.....
169